پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس 2022 کا آغاز ہوگیا۔ Parliament Budget Session روایت کے مطابق صدر جمہوریہ کے خطاب سے اجلاس کا آغاز ہوا، جس میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اقتصادی سروے 2022 پیش کریں گی۔
بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام ارکان پارلیمان کا خیرمقدم کیا۔ Narendra Modi on Budget Session انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے ارکان اجلاس کے دوران کھُلے ذہن کے ساتھ مباحث میں حصہ لینا چاہئے۔ Modi Address to media ahead of Budget Session
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بجٹ اجلاس پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کی عالمی صورتحال میں بھارت کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔ یہ سیشن ملک کی اقتصادی ترقی، ویکسینیشن پروگرام، میڈ اِن انڈیا ویکسین کے بارے میں دنیا میں ایک اعتماد پیدا کرتا ہے۔
نریندر مودی بجٹ سیشن کو نتیجہ خیز بنانے کی ارکان پارلیمان سے خواہش کرتے ہوئے ان سے کھلے ذہن کے ساتھ مباحث میں حصہ لینے کی اپیل کی۔