وزیر اعظم نریندر مودی آج برکس (برازیل ، روس ، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ) کے سالانہ سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، جو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے پانچ ممالک کا گروپ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے (پی ایم او) نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
اس اجلاس میں برازیل کے صدر جیر بولسونارو، روسی صدر ولادی میر پیوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا شریک ہوں گے۔
پی ایم او کے مطابق اس موقع پر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، نیو ڈیولپمنٹ بینک کے صدر مارکوس ٹرائجو، برکس بزنس کونسل کے عارضی صدر اونکار کنور اور برکس خواتین کے کاروباری اتحاد کی عارضی صدر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی اس موقع پر شیکھر سمیلن میں موجود سربراہان کے سامنے اپنی اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کے تحت سال کے دوران کئے گئے کاموں کی تفصیلات پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں:۔ وزیراعظم مودی کی پوتن، جن پنگ اور بولسونارو سے دوطرفہ ملاقات
پی ایم او نے کہا کہ اپنی صدارت میں بھارت نے چار ترجیحی شعبوں کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔ ان چار شعبوں میں کثیر سطحی نظام، انسداد دہشت گردی، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ڈیجیٹل اور تکنیکی اقدامات کو اپنانا اور لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھانا شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی دوسری مرتبہ برکس سمٹ کی صدارت کریں گے۔ اس سے قبل سال 2016 میں انہوں نے گوا سمٹ کی صدارت کی تھی۔ رواں برس بھارت برکس کی صدارت ایک ایسے وقت میں کر رہا ہے جب برکس کا 15 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔