وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات کے راجکوٹ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے نریندر مودی ٹویٹ کیا 'کل 31 دسمبر صبح 11 بجے، راجکوٹ کے ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے'۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اس منصوبے سے گجرات میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی'۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت نے اس منصوبے کے لئے 201 ایکڑ اراضی فراہم کی ہے۔
'یہ 1195 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور 2022 کے وسط تک اس کی تکمیل کی جاسکتی ہے'۔
بتایا گیا ہے کہ جدید ترین 750 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں الگ سے 30 بستروں کا ایک آیوش بلاک بھی ہوگا۔
- مزید پڑھیں: سنہ 2020: زرعی قوانین، کسان اور حکومت
اس میں بتایا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس کی 125 نشستیں اور 60 نرسنگ نشستیں ہیں۔
تقریب سنگ بنیاد میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلی وجے روپانی اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبی بھی شرکت کریں گے۔