وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے پر ای روپی (e-RUPI) لانچ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے یہ معلومات دی۔
وزیر اعظم مودی نے ہمیشہ ڈیجیٹل اقدامات کو فروغ دیا ہے۔ پی ایم او نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران، مختلف پروگرامز شروع کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سرکار اور مستحقین کی درمیان رابطہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ 'الیکٹرانک واؤچر' کا تصور گڈ گورننس کے اس ویژن کو آگے لے جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ویرینٹ 132 ممالک میں پھیل چکا ہے: عالمی ادارہ صحت
پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے 'ای روپی' کیش لیس اور کنٹیکٹ لیس کا ذریعہ ہے۔
پی ٹی آئی