دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو گجرات کے ایکتا نگر میں 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق کوآپریٹو فیڈرلزم کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ کانفرنس مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بلائی جا رہی ہے تاکہ کثیر جہتی کے ذریعے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے جیسے مسائل پر بہتر پالیسیاں تشکیل دی جاسکیں اور لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے ریاستی ایکشن پلان تیار کیا جاسکے۔PM Modi to inaugurate National Conference of Environment Ministers in Gujarat today
یہ تباہ شدہ زمین کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خصوصی زور دینے کے ساتھ جنگلات کے رقبے کو بڑھانے پر بھی توجہ دے گا۔ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد 23-24 ستمبر کو کیا جائے گا۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے چھ موضوعاتی سیشن ہوں گے جن میں لائیف ای پر توجہ مرکوز ہوگی، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ، پرویش (انٹیگریٹڈ گرین کلیئرنس کے لیے سنگل ونڈو سسٹم)، جنگلات کا انتظام، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول، وائلڈ لائف مینجمنٹ اور پلاسٹک اور ویسٹ مینجمنٹ جیسے موضوعاتی سیشن ہونگے۔
مزید پڑھیں:۔ BJP National Conference of Mayors اعتماد کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مودی
بھارت نے پلاسٹک آلودگی کے خلاف جنگ میں رواں سال جولائی سے منتخب سنگل یوز پلاسٹک اشیاء پر پابندی لگا کر ایک عالمی مثال قائم کی ہے۔ واحد استعمال پلاسٹک عام طور پر ایسی اشیاء میں ہوتی ہیں جو صرف ایک بار استعمال ہونے کے بعد ضائع کردی جاتی ہیں اور ری سائیکلنگ کے عمل سے نہیں گزرتی ہے۔