ETV Bharat / bharat

Radio Connectivity پی ایم مودی اکانوے ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 10:09 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو 18 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹرز کا افتتاح کریں گے، جو سرحدی علاقوں اور خواہش مند اضلاع میں ایف ایم ریڈیو کنیکٹیویٹی کو فروغ دے گا۔ Modi To Inaugurate FM Transmitters

پی ایم مودی اکانوے ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں آل انڈیا ریڈیو کی ایف ایم سروس کو وسعت دینے کے لیے جمعہ کو 100واٹ کے نئے نصب کیے گئے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹرز کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی ایم نریندر مودی صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی 18 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 84 اضلاع میں ان ایف ایم ٹرانسمیٹروں کا افتتاح کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ملک میں ایف ایم کنیکٹیویٹی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد خواہش مند اضلاع اور سرحدی علاقوں میں کوریج کو بڑھانا ہے۔

نئے ٹرانسمیٹروں سے بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور انڈمان۔نکوبار جزائر تک ایف ایم ریڈیو سروس کی توسیع ہوگی ۔ بیان کے مطابق آل انڈیا ریڈیو کی ایف ایم سروس کی اس توسیع سے مزید دو کروڑ لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس کوریج کو تقریباً 35 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے تک پھیل جائے گی۔ پی ایم مودی نے ریڈیو کو عوام سے جڑنے کا ایک طاقتور ذریعہ بنایا ہے۔ ان کا ماہانہ ریڈیو خطاب 'من کی بات' اپنی تاریخی 100ویں قسط تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کی 100 اقساط اتوار 30 اپریل کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس موقع پر 100 روپے کا سکہ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat ایک ارب لوگوں نے پی ایم مودی کی من کی بات سنی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.