ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کا بجٹ کے موثر نفاذ سے متعلق ویبنار سے خطاب آج - ای ٹی وی بھارت اردو

ویبنار میں 200 سے زائد پینللسٹ شرکت کریں گے جس میں بڑے مالیاتی اداروں اور فنڈز کے نمائندے، مراعات یافتہ ٹھیکیداروں، کنسلٹنٹس اور متعلقہ شعبے کے ماہرین شامل رہیں گے ۔

PM Modi
PM Modi
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 6:58 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی منگل کے روز انفراسٹرکچر سیکٹر میں بجٹ کے موثر نفاذ کے لئے روڈ میپ پر مشاورت کے لئے ویبنار سے خطاب کریں گے۔

پی آئی بی کے ذریعہ جاری ریلیز کے مطابق وزیر اعظم منگل کو شام چار بجے انفراسٹرکچر سیکٹر میں مرکزی بجٹ سال 2021-22 کے موثر نفاذ کے لئے روڈ میپ پر مشاورت کے لئے ویبنار سے خطاب کریں گے۔

ویبنار میں 200 سے زائد پینللسٹ شرکت کریں گے جس میں بڑے مالیاتی اداروں اور فنڈز کے نمائندے، مراعات یافتہ ٹھیکیداروں، کنسلٹنٹس اور متعلقہ شعبے کے ماہرین شامل رہیں گے ۔

PM Modi
PM Modi

پینل کے ماہرین جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دینے اور اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے سے متلعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس کے بعد دو متوازی بریکآؤٹ سیشنز ہوں گے جن میں وزارتی گروپوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور کراس سیکشن کے ماہرین کے مابین بات چیت شامل ہے تاکہ بجٹ کے نقطہ نظر پر تیزی سے عمل درآمد اور قابل عمل روڈ میپ تیار کرنے کے لئے قابل عمل منصوبوں کی ایک فہرست مرتب کی جاسکے۔ حتمی حکمت عملی کے نفاذ کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جاری مشاورت کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.