ETV Bharat / bharat

PM Modi To Address Nation: آج وزیراعظم نریندرمودی لال قلعہ سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 10:51 AM IST

آج وزیراعظم نریندر مودی گرو تیغ بہادر کے 400ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک سے خطاب کریں گے اور وزیراعظم کا یہ پروگرام لال قلعہ کے لان میں منعقد کیا جائے گا۔ Today PM Modi To Address from Red Fort

آج وزیراعظم نریندرمودی لال قلعہ سے خطاب کریں گے

دہلی: گرو تیغ بہادر کے 400ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی رات لال قلعہ سے قوم کو خطاب کریں گے۔ غروب آفتاب کے بعد مغل دور کی یادگار سے خطاب کرنے والے نریندر مودی پہلے وزیر اعظم ہیں۔ مودی لال قلعہ کے فصیل کے بجائے لان سے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزارت ثقافت کے حکام کے مطابق اس قلعے کو تقریب کے طور پر اس لیے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ یہیں سے مغل حکمران اورنگزیب نے 1675 میں سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔ PM Modi to address nation from Red Fort on Thursday

مزید پڑھیں:۔ Prime Minister Narendra Modi in Gujarat: وزیر اعظم نریندر مودی کا آج سے تین دنوں کا گجرات دورہ

وزیر اعظم ہر برس لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم مودی جمعرات کو رات 9.30 بجے خطاب کریں گے اور ان کی تقریر بین المذاہب امن اور برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں ہو گی۔یوم آزادی کے علاوہ یہ دوسرا موقع ہے جب مودی اس یادگار سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.