نریندر مودی نے تمل ناڈو کے نو منتخب وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے ریاستوں میں کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال کی تفصیلات پر غور و خوض کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے مہاراشٹر میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت کی کوششوں اور تدابیر کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں مزید تیزی لائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے وزیراعظم نریندر مودی ہر روز کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات کر کے وہاں کورونا وبا سے نمٹنے کی تدابیر اور حکمت عملی کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔