ETV Bharat / bharat

Parliament Winter Session: حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار: وزیراعظم مودی - Prime Minister of India

وزیر اعظم مودی (PM Modi) نے پارلیمنٹ کی کارروائی Parliament Winter Session 2021 سے ٹھیک پہلے نامہ نگاروں سے روایتی بات چیت کے دوران کہا کہ ' حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے، اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کا پورا حق ہے تاہم ایوان کا وقار برقرار رکھنا ضروری ہے۔'

وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 12:28 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Parliament Winter Session 2021 کے آغاز سے قبل دونوں ایوانوں میں بحث کرتے ہوئے اور حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے 'مہذب طرز عمل' اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کرنے کے لئے تیار ہے۔

پارلیمنٹ کی کارروائی سے ٹھیک پہلے نامہ نگاروں کے ساتھ روایتی بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی (Prime Minister) نے کہا’’حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے، کھلی بحث کے لیے تیار ہے۔"

بھارتی وزیراعظم ( Prime Minister of India ) نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ایسا طرز عمل اختیار کریں جو مستقبل میں نوجوانوں کے لیے کارآمد ہو۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی سوالات اٹھائے جائیں لیکن سکون کے ساتھ۔ تاکہ سوالات بھی ہوں اور امن وامان بھی برقرار رہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کا پورا حق ہے تاہم ایوان کا وقار برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر کڑی تنقید ہونی چاہیے لیکن اسپیکر اور پارلیمنٹ کا وقار بھی برقرار رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع

کورونا کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس (Parliament Winter Session) ملک کی ترقی کے نقطۂ نظر سے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ ہم بات چیت کے ذریعے ملک کی ترقی کا راستہ تلاش کریں گے۔ پارلیمنٹ میں اچھے کام کرنے پر پارلیمنٹ کو تسلیم کیا جائے گا، نہ کہ یوان میں ہنگامہ آرائی ہونے پر۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.