ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 12:55 PM IST

وزیر اعظم مودی نے کہا، آج پورا ملک سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے، جنہوں نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔ سردار پٹیل ہماری تاریخ کا حصہ نہیں ہیں بلکہ تمام بھارتیوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لوگوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ صرف ایک منظم ملک ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹیل کی یوم پیدائش پر کہا کہ سردار پٹیل سے متاثر بھارت آج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کی صلاحیتیں اور عزم اب زمین، پانی سے لے کر ہوا اور خلا تک ہر محاذ پر بے مثال ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سردار پٹیل نہ صرف تاریخ میں رہتے ہیں بلکہ ہمارے دلوں میں بھی رہتے ہیں۔ سردار پٹیل ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو 'سب کا پرایاس' کی مثال قرار دیا۔

وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں کہا کہ نے آل انڈیا ایڈمنسٹریٹو سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کی بنیاد رکھی۔

نائیڈو نے کہا کہ سردار پٹیل تحریک آزادی کے ایک اہم ستون تھے۔ وہ کسانوں کے مسیحا، ایک پرعزم منتظم اور مدبر تھے۔

انہوں نے 560 ریاستوں کو متحد کرکے قومی اتحاد کو مضبوط کیا۔ انہوں نے آل انڈیا سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی 20 سربراہی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات

نائیڈو نے کہا کہ جدید ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پاکیزہ یاد کو ان کی سالگرہ کی بنیاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنھوں نے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘تحریک دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.