نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو 'یوم آئین' کے موقع پر '26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے' میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم مودی نے 14 سال قبل ممبئی میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہاں سپریم کورٹ کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 26 نومبر کو جب ملک یوم آئین منا رہا تھا، بھارت کو انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا۔26/11 Mumbai Terror attacks
اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ''14 سال پہلے جب بھارت اپنے آئین، اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، بھارت پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ انسانیت کے دشمنوں نے کیا تھا۔ میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: PM Launches E court Project وزیر اعظم مودی نے ای کورٹ پروجیکٹ لانچ کیا
یواین آئی