ETV Bharat / bharat

Modi Meets Women Boxer: پی ایم مودی نے باکسر نکہت سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی - مودی نے خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات کی

پی ایم مودی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے خواتین باکسرز نکہت زرین، منیشا مون اور پروین ہڈا سے ملاقات کرکے ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ PM Modi met nikhat zareen, Manisha Moun and Parveen Hooda

پی ایم مودی نے باکسر نکہت سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 10:47 AM IST

Updated : Jun 2, 2022, 12:29 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خواتین باکسرز نکہت زرین، منیشا مون اور پروین ہڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والی خواتین باکسرز نے بھی پی ایم مودی کے ساتھ سیلفی لی۔ان میں سے ایک نے اپنے بازو پر پی ایم مودی کا آٹوگراف بھی لیا۔ آپ کو بتا دیں بھارت نے حال ہی میں ختم ہونے والی چیمپئن شپ میں ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ نکہت زرین میری کوم، سریتا دیوی، جینی آر ایل اور لیکھ کے سی کے ساتھ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پانچویں بھارتی باکسر بن گئیں۔ PM Modi meets Women's World Boxing Champion

مزید پڑھیں:۔ Journey is never easy' Nikhat Zareen: 'سفر کبھی بھی آسان نہیں ہوتا' نکہت زرین

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi meets the women boxers Nikhat Zareen, Manisha Moun and Parveen Hooda who won medals in the World Boxing Championships pic.twitter.com/dC7UuGEIv1

    — ANI (@ANI) June 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منیشا مون اور پروین ہڈا نے بالترتیب 57 کلوگرام اور 63 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ چیمپئن شپ میں بھارت کا آخری گولڈ میڈل سال 2018 میں آیا تھا، جب میری کوم نے لائٹ فلائی ویٹ زمرہ (45-48 کلوگرام) میں یوکرین کی ہننا اوکھوٹا کو شکست دی۔ مقابلے میں 12 رکنی بھارتی دستے نے حصہ لیا جبکہ تمغوں کی دوڑ میں ایک کی کمی نظر آئی۔ ایک بھارتی کو چار سال بعد عالمی چیمپئن کا تاج پہنایا گیا ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی بہترین کارکردگی 2006 میں تھی جب ملک نے آٹھ تمغے جیتے جن میں چار سونے، ایک چاندی اور تین کانسے کے تمغے شامل تھے۔ بھارت نے خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں اب 39 تمغے جیتے ہیں جن میں 10 طلائی، آٹھ چاندی اور 21 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2022, 12:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.