وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ستمبر کے آخری ہفتہ میں وشنگٹن ڈی سی اور نیویارک کا دورہ کر سکتے ہیں، جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پہلا امریکی دورہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کو ختمی شکل دی جا رہی ہے اور تمام تیاریاں صحیح طریقے سے جاری ہیں اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تھا تو وزیراعظم 22 سے 27 ستمبر کے درمیان امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:۔ افغانستان میں حالات مشکل، چیلنجز بہت ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان یہ پہلی رو بہ رو ملاقات ہوگی۔ افغانستان میں آئی تبدیلی کے پیش نظر وزیراعظم کا دورہ بہت اہم مانا جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی جوبائیڈن سے ملاقات کرنے کے علاوہ امریکی انتظامیہ کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ اہم میٹنگ کر سکتے ہیں۔