ETV Bharat / bharat

PM Modi interacted with Norwegian PM وزیراعظم مودی نے ناروے کے وزیر اعظم جوناس گیر اسٹور سے بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ناروے کے وزیر اعظم جوناس گیر اسٹور کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے اہم موضوعات میں ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی کی مالی امداد میں اضافے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ PM Modi interacted with Norwegian PM

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 10:56 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ناروے کے وزیر اعظم جوناس گیر اسٹور کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔PM Modi interacted with Norwegian PM

بات چیت کے اہم موضوعات میں ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی کی مالی امداد میں اضافے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق پروجیکٹوں کے لیے ترقی پذیر ممالک کو بروقت اور مناسب فنڈ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی نے اس مسئلہ پر وزیر اعظم اسٹور کے عزم کی تعریف کی۔ مودی اور اسٹور نے ہندوستان اور ناروے کے درمیان دو طرفہ تعاون کے لئے جاری مختلف اسکیموں اور اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس میں سمندر پر مبنی معیشت کے شعبے میں تعاون پر ٹاسک فورس کی پہل شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے گرین ہائیڈروجن، شپنگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Queen Elizabeth II Death صدر مرمو اور مودی نے الزبتھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.