ETV Bharat / bharat

Projects Of Sabar Dairy: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں صابر ڈیری پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کو گجرات سابرکانٹھا میں 1000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے سوکنیا سمردھی یوجنا سے استفادہ کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ PM Modi Inaugurates Projects Of Sabar Dairy

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں صابر ڈیری پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 9:13 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے سابرکانٹھا کے گڈھوڈا چوکی میں واقع سابر ڈیری میں 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے علاقے کی دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ PM Modi Inaugurates Projects Of Sabar Dairy

ان پروجیکٹوں میں 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 120 ٹن یومیہ کی تین لاکھ لیٹر کی یومیہ صلاحیت کے ساتھ ایک عالمی معیار اور خالص صفر کاربن ایمیشن دودھ پاؤڈر پلانٹ اور ایسپٹک دودھ پیکیجنگ پلانٹ کا افتتاح شامل ہے۔ اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے سوکنیا سمردھی یوجنا کے استفادہ کنندگان کو مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ 'آج صابر ڈیری کی توسیع ہوئی ہے۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپے کے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دودھ پاؤڈر پلانٹ اور اے سیپٹک پیکنگ سیکشن میں ایک اور لائن کے اضافے سے صابر ڈیری کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم مودی نے بھورا بھائی پٹیل کو بھی یاد کیا، جو صابر ڈیری کے بانی شخصیات میں سے ایک تھے۔ وزیر اعظم نے دو دہائی قبل خطے میں پائی جانے والی محرومیوں اور خشک سالی کے حالات کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ عوام کے تعاون پر زور دیا اور خطے کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پروری اور ڈیری اس کوشش کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے چارہ، دوائی فراہم کرکے اور مویشیوں کے لیے آیورویدک علاج کو فروغ دے کر مویشی پروری کو فروغ دینے کی بات کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے گجرات میں ڈیری مارکیٹ ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری سیکٹر کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On I2U2 Agenda: 'آئی ٹو یو ٹوعالمی معیشت کو تحریک دے گا'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.