ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا - اتر پردیش کے سدھارتھ نگر

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سمیت نو اضلاع میں ایک ایک میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کاافتتاح کیا

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 12:59 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے سدھارتھ نگر میں منعقدہ پروگرام کے دوران مختلف اضلاع میں 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔

اترپردیش کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے کے بعد مودی نے اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں نو مختلف اضلاع میں واقع میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

یہ کالج 2329 کروڑ روپے کی لاگت سے سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، دیوریا، غازی پور، مرزا پور، فتح پور اور جون پور اضلاع میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے لیے منعقد پروگرام میں مودی نے ریموٹ کنٹرول سے تمام نو اضلاع میں میڈیکل کالجز کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول شیروانی: پاکستان حملہ آوروں کے خلاف بھارتی فوج کے مددگار

اس موقع پر منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کے افتتاح کے بعد اب لوگوں کو اپنے اپنے اضلاع میں ہی صحت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.