وزیر اعظم مودی یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی Russia Attack On Ukraine کے بعد وہاں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ Meeting On Ukraine Crisis
انہوں نے مرکزی وزراء ہردیپ پوری، جیوتیرآدتیہ سندھیا، کرن رجیجو اور جنرل وی کے سنگھ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے مختلف پڑوسی ممالک میں جا کر بھارتی شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کے آپریشن میں تعاون کریں اور طلبا کی مدد کریں۔
وزیر اعظم مودی گزشتہ کئی دنوں سے اس طرح کی اعلیٰ سطحی میٹنگوں کا انعاد کر رہے ہیں، منگل کی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی موجود تھے۔ Meeting On Ukraine Crisis
آپریشن گنگا اس کے ہمسایہ ممالک کے ذریعہ یوکرائن سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لئے ہے، جس میں ایئر انڈیا، انڈگو اور ائر انڈیا ایکسپریس سمیت کئی ایئر لائنز کے طیارے لگائے گیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرین میں پھنسے 182 بھارتی شہری ممبئی پہنچے
وزیر اعظم مودی نے اس مہم میں فضائیہ کے بڑے سائز کے ٹرانسپورٹ طیاروں کو بھی تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہاں سے اب تک سات پروازیں بھارت آچکی ہیں۔ یوکرین میں کل 18000 ہزار بھارتی تھے، جن میں زیادہ تر طلبا ہیں۔ Meeting On Ukraine Crisis
یو این آئی