ETV Bharat / bharat

Vande Bharat Train in Nagpur ناگپور میں پی ایم مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی - مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

ناگپور میں پی ایم مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر بلاسپور کے لیے روانہ ہوکیا۔ یہ ٹرین تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے میں بلاسپور پہنچے گی۔ وندے بھارت ٹرین میں ہائی ٹیک سہولیات کو لے کر مسافروں میں کافی جوش و خروش ہے۔ Vande Bharat Train in Nagpur

ناگپور میں پی ایم مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 12:30 PM IST

بلاس پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی مشرقی وسطی ریلوے زون اور وسطی بھارت کی پہلی وندے بھارت سیمی ہائی سپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وندے بھارت ٹرین میں مسافروں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ یہ ٹرین ناگپور سے بلاس پور کے درمیان دو چکروں میں اپ ڈاؤن کرے گی۔ فی الحال وندے بھارت ٹرین 16 بوگیوں کے ساتھ روانہ ہوئی ہے۔ ٹرین کے چلانے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں مسافروں کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔PM Modi flags off Vande Bharat train وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں بہت سی خصوصیات ہیں۔ اس میں دروآزہ بند ہونے کے بعد ہی ٹرین چلنا شروع ہو گی اور ٹرین کے رکنے کے بعد دروآزہ کھلے گا۔ ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ ٹرین میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ مسافر وائی فائی کے ذریعے موبائل فون یا ٹیبلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ایگزیکٹیو کلاس میں کرسی گھومے گی اور مسافر اپنی کرسی کو گھما کر ٹرین کے باہر کا منظر دیکھ سکیں گے۔ ایگزیکٹو کلاس کے مسافر اپنی کرسی کو 180 ڈگری تک گھما سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ چاہیں تو کھڑکی کی طرف منہ کر کے سیدھے بیٹھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس کے دروازے بھی آٹومیٹک بنائے گئے ہیں۔

ناگپور میں پی ایم مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

مزید پڑھیں:۔ مغربی ریلوے میں بھی وندے بھارت ٹرین دوڑے گی:گپتا

وزیراعظم کے ناگپور پہنچنے سے پہلے ہی ایس پی جی اور ریاستی پولیس نے پورے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ آس پاس کے احاطے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں اور افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ وندے بھارت ٹرین کو ناگپور اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ وندے بھارت ایکسپریس کے انجن کو بھی خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچ کی تعمیر کی گئی ہے لیکن اس کا انجن کیبن الگ کوچ میں ہے۔ انجن میٹرو اور بلٹ ٹرین جیسا ہے۔ یہ مکمل طور پر آٹومیٹک ٹرین ہے۔ اس ٹرین کے ڈبے ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور ان میں چیئر کار بھی ہے۔ اس میں ایمرجنسی کے لیے انتہائی مضبوط اور قابل اعتماد مشین نصب کی گئی ہے جس کی وجہ سے بریک لگتے ہی ٹرین رک جائے گی۔ اس کی وجہ سے پیچھے کی طرف کوئی جھٹکا نہیں لگے گا، جس کی وجہ سے ٹرین کے الٹنے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.