نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگلا نونگ پوک تھونگ کے افتتاح پر منی پور کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ یہ دریائے امپھال کے مشرقی کنارے پر سیر و تفریح اور ثقافتی تہواروں کا ایک مقام ہے، جسے امپھال اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔PM Modi congratulates people of Manipur
منی پور کے وزیر اعلیٰ این۔ بیرن سنگھ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ 'منی پور کو مبارک ہو! پوری ریاست میں امن، خوشحالی اور خوشی کا جذبہ غالب رہے۔' منی پور کے لوگ کانگلا قلعہ کے مشرقی دروازے کو امن اور خوشی اور خوشحالی کا راستہ مان کر اس کی تعظیم کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سنگھ نے کہا ہے کہ کانگلا نونگ پوک تھونگ کا افتتاح ریاست کے لیے ایک عظیم ثقافتی اہمیت کا موقع ہے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو منی پور پہنچے، ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے منی پور سے انتہا پسندی کو ہٹانے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ یہی نہیں امت شاہ نے اپنے بیان میں کانگریس پر بھی تنقید کی۔۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی پور میں کانگریس کے دور میں عسکریت پسندی کی صورتحال تھی۔ انہو نے اگلے انتخابات تک منی پور کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کی بات بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Participation in Water Conservation پانی کے انتظام کے لیے منصوبہ بندی کی جائے، مودی
یواین آئی