ETV Bharat / bharat

PM Modi Chairs Covid Review Meet:'کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ' - کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم کی میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے اتوار کو ملک میں کووڈ انفیکشن سے پیدا ہونے والی صورتحال Covid Infection in the Country اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔

کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 9:32 PM IST

وزیر اعظم کی صدارت میں ہوئی اس جائزہ میٹنگ PM Modi Chairs Covid Review Meet میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری راجیو گاؤبا، ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا، شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو بنسل اور دیگر نے شرکت کی۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ونے کمار ترپاٹھی اور دیگر افسران موجود تھے۔ یہ اجلاس ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے درمیان بلایا گیا تھا۔

کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ
کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

پچھلے ماہ بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی تھی۔ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں کووڈ ویکسینیشن Covid Vaccination، کورونا وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی تیاریوں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ ویکسینیشن فراہم کرنے اور ہیلتھ ورکرز، کورونا واریئرز اور بزرگ شہریوں کو اضافی ویکسین فراہم کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

بچوں کی ویکسینیشن 3 جنوری سے شروع Vaccination for Children Begins ہو چکی ہے، جبکہ اہل آبادی کو اضافی کووڈ ویکسین کل 10 جنوری سے دی جائے گی۔ دو کروڑ سے زیادہ بچوں کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کی وبا ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کل کووڈ ویکسینیشن 151.57 کروڑ سے تجاوز ہوگئی ہے۔ ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 90 ہزار 64 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 1.66 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

27 ریاستوں میں 3623 لوگ کووڈ کی ایک نئےویریئنٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں جس میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1009، دہلی میں 513 اور کرناٹک میں 441 معاملے ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 1409 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on FIR Against PDP Leaders: کووڈ ایس او پیز بی جے پی پر لاگو کیوں نہیں؟ محبوبہ مفتی

ادھر الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے تمام اہلکاروں کو کووڈ کی اضافی ویکسین دی جائے گی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.