نئی دہلی: بھارت کے 15ویں صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے پولنگ بوتھ پر صدارتی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ PM Modi casts his vote
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) سے دروپدی مُرمو اور اپوزیشن کی جانب سے یشونت سنہا صدارتی امیدوار ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب ایم پی اور ایم ایل ایز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
وہیں جموں و کشمیر اس بار بھی صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکا۔J&K Miss Participation Presidential Polls۔ یہ سنہ 1990 کے بعد دوسری مرتبہ ہے جب جموں و کشمیر، اسمبلی تحلیل ہونے کی وجہ سے صدراتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکا۔ سنہ 1990 سے 1996 تک حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے وادی میں گورنر راج نافذ تھا۔Presidential Polls J&K Miss Participation Second Time
مزید پڑھیں: