نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش میں انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ذریعہ کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے اروناچل پردیش کے دورے کے دوران کیبیتھو میں آئی ٹی بی پی کی طرف سے شروع کی گئی کئی اسکیموں کی تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مذکورہ جواب دیا۔
ایک ٹویٹ میں مرکزی وزیر دخلہ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے کیبیتھو میں 9 منی مائیکرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی بی پی کی طرف سے شروع کی گئی کئی۔ اسکیموں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کی زیر قیادت سیلف ہیلپ گروپس کی طرف سے منعقدہ نمائش میں بھی حصہ لیا ہے۔ اس پر وزیر اعظم نے مسٹر شاہ کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیاکہ 'یہ ترقیاتی کام اروناچل پردیش کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔' واضح رہے کہ چینی حکومت نے وزیر داخلہ شاہ کے دورہ اروناچل پردیش پر اعتراض ظاہر کیا تھا، لیکن اب وزیر اعظم کے اس ٹویٹ نے وزیر داخلہ کے دورے کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے چین کو واضح پیغام دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران کیبیتھو علاقے میں وائبرنٹ ولیج پروگرام افتتاح کیا۔ کیبیتھو چین سے متصل علاقہ ہے۔ چین نے امت شاہ کے اس دورے کی مخالفت کی ہے۔ چین نے کہا کہ امت شاہ کے اس دورے سے ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ امت شاہ اسی علاقے میں گئے جس کا چین دعویٰ کرتا رہا ہے۔
یی بھی پڑھیں: Amit Shah in Arunachal Pradesh چین نے امت شاہ کے دورہ اروناچل پردیش کی مخالفت کی
یو این آئی