ETV Bharat / bharat

Dilip Kumar's Death: وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا شہنشاہِ جذبات کے انتقال پر اظہارِ تعزیت - دلیپ کمار

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ جس کے بعد وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شہنشاہِ جذبات کے انتقال پر سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار ایک سینما کے لیجنڈ کے طور پر ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔ ان کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک نقصان ہے۔

pm modi and others condoles dilip Kumar's death
وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی شہنشاہ جذبات کے انتقال پر اظہار تعزیت
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 10:30 AM IST

Updated : Jul 7, 2021, 7:14 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے صبح سات بجے کے لگ بھگ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی۔ اسپتال کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

حال ہی میں اداکار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات کے انتقال پر ملک کے وزیر اعظم سمیت دیگر بڑے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہر کوئی شخص سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے متعلق کچھ نہ کچھ پوسٹ کرکے اپنے انداز میں شہنشاہ جذبات کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔

وہیں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’دلیپ کمار جی ایک سینما کے لیجنڈ کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔ انہیں بے مثال شان و شوکت حاصل ہوئی جس کی وجہ سے وہ نسل در نسل شائقین کے نظروں میں چھائے رہے۔ ان کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ان گنت مداحوں سے تعزیت۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سینیئر رہنما راہل گاندھی نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، انھوں نے ٹویٹ کیا ’’دلیپ کمار جی کے کنبہ، دوستوں اور مداحوں سے میری دلی تعزیت۔ بھارتی سینما میں ان کی غیر معمولی شراکت کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی.

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ شری دلیپ کمار جی سلور اسکرین کے بہترین اور قابل اداکار تھے، اب بھارتی سینما ایک بہترین اداکار سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے سینما سے محبت کرنے والوں کی نسلوں کو اپنی ناقابل یقین اداکاری اور مشہور کرداروں سے تفریح ​​فراہم کی ہے۔ دلیپ جی کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری پُرخلوص تعزیت۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

آل انڈیا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا کہ بھارتی سینما میں دلیپ کمار کا تعاون قابل تحسین ہے۔ آپ کی روح کو تسکین فراہم ہو۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ مشہور ہندی فلمی اداکار دلیپ کمار کا انتقال بالی ووڈ کے ایک باب کا اختتام ہے۔ یوسف صاحب کی شاندار اداکاری آرٹ کی دنیا کی یونیورسٹی کی طرح تھی۔ وہ ہم سب کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون دے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ ہم ایک لیجنڈ کھو چکے ہیں۔ غمزدہ کنبہ اور مداحوں سے گہری تعزیت۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار ایک عظیم فنکار کے ساتھ۔ ساتھ قوم و ملک کے مخلص انسان تھے۔ جب بھی ملک کو کوئی ضرورت پڑی انہوں نے مدد کی۔ ان کے جیسے انسان اس صدی میں پیدا نہیں ہو سکتے۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹر جلیل پارکر کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی آخری سانسیں صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔ دلیپ کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر اُن کے اہلِ خانہ، بالی ووڈ فنکاروں اور دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔ دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلے خداداد میں پیدا ہوئے تھے، دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز، جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر، اڑن کھٹولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا اور شکتی سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں: یوسف کو دلیپ کمار بنانے والی دیویکا رانی

ان کی خدمات کے پیشِ نظر انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جب کہ 1998 میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 7:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.