ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم کے درمیان میٹنگ آج

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:38 AM IST

اس دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

virtual summit
virtual summit

وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے نیدرلینڈ کے ہم منصب مارک روٹے کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ اجلاس پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم روٹے کی حالیہ فتح کے بعد ہورہا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور اسے مستحکم کرنے کے نئے طریقوں پر غور کریں گے۔ وہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور آزادی کی مشترکہ اقدار کی وجہ سے بھارت اور نیدرلینڈ کے مابین خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

پانی کے انتظام، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ، صحت، اسمارٹ شہروں اور شہری ٹریفک، سائنس اور ٹکنالوجی، جدید توانائی اور خلائی شعبے سمیت دونوں ممالک کے مابین وسیع تعاون برقرار ہیں۔ نیدر لینڈز بھارت میں تیسرا بڑا سرمایہ کار ہے۔

بھارت میں 200 سے زیادہ ڈچ کمپنیاں ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں بھارتی کمپنیاں نیدرلینڈ میں موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.