ETV Bharat / bharat

مارچ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان متوقع

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 4:23 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 4:43 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اشارہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آسام اور دیگر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا مارچ میں اعلان کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز اشارہ دیا ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے آسام اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا مارچ کے پہلے ہفتہ میں اعلان کیا جائے گا۔

آسام کے ضلع دھیماجی کے سیلاپتھر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی بار (سنہ 2016 میں) آسام میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 4 مارچ کو کیا گیا تھا، اس مرتبہ بھی مارچ کے پہلے ہفتہ میں انتخابات کا اعلان کیا جائے گا حالانکہ یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے۔

وزیر اعظم نے آسام میں 3 ہزار 222 کروڑ روپئے مالیت کے پانچ بڑے گیس، آئل اور تعلیم کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے آسام، مغربی بنگال، پڈوچیری، تاملناڈو اور کیرالہ کا جس قدر ان سے ممکن ہوسکے گا، دورہ کریں گے۔

آسام، مغربی بنگال، تاملناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات اپریل اور مئی کے درمیان ہونے کے امکانات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی مکمل بینچ جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ کر رہے ہیں، پہلے ہی ان ریاستوں کا دورہ کر چکے ہیں اور ان ریاستوں کی تمام سیاسی جماعتوں اور عہدیداروں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیداران بھی ان ریاستوں کا کئی مرتبہ دورہ کر چکے ہیں اور حالات کا جائزہ لے چکے ہیں تاکہ انتخابات کے درمیان ہونے والے نقائص کو دور کیا جاسکے۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.