وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات کی۔ اس دوران ایک بار تو وہاں کا ماحول بہت جذباتی ہو گیا۔ خود مودی بھی جذباتی ہو گئے۔ دراصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم مودی ایک شخص سے بات کر رہے تھے۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ پی ایم مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران اس شخص نے اپنی آنکھوں کی بیماری کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی روشنی بالکل کم ہوگئی ہے۔ گلوکوما ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اب اس کے ٹھیک ہونے کی امید کم ہے۔Modi Offers Help To Gujarat Girl To Fulfill Her Dream
خبر رساں ایجنسی نے اس پوری گفتگو کی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم مودی اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ بیٹیوں کو پڑھاتے ہیں... تو وہ شخص کہتا ہے، ہاں بیٹیاں پڑھتی ہیں۔ اسے حکومت سے اسکالر شپ مل رہی ہے۔ پھر وزیر اعظم پوچھتے ہیں کہ آپ کی بیٹی بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہیں۔ پھر وہ شخص بتاتا ہے کہ بڑی بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ ابھی رزلٹ آیا ہے۔ پھر وزیر اعظم پوچھتے ہیں کہ آپ کی بیٹی یہیں ہے کیا؟ تو وہ شخص کہتا ہے کہ ہاں یہیں اس کے بعد اس کی بیٹی کھڑی ہوجاتی ہے۔ بتا دیں کہ اس شخص کا نام ایوب پٹیل ہے۔ اس کی تین بیٹیاں ہیں۔
-
#WATCH | While talking to Ayub Patel, one of the beneficiaries of govt schemes in Gujarat during an event, PM Modi gets emotional after hearing about his daughter's dream of becoming a doctor & said, "Let me know if you need any help to fulfill the dream of your daughters" pic.twitter.com/YuuVpcXPiy
— ANI (@ANI) May 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | While talking to Ayub Patel, one of the beneficiaries of govt schemes in Gujarat during an event, PM Modi gets emotional after hearing about his daughter's dream of becoming a doctor & said, "Let me know if you need any help to fulfill the dream of your daughters" pic.twitter.com/YuuVpcXPiy
— ANI (@ANI) May 12, 2022#WATCH | While talking to Ayub Patel, one of the beneficiaries of govt schemes in Gujarat during an event, PM Modi gets emotional after hearing about his daughter's dream of becoming a doctor & said, "Let me know if you need any help to fulfill the dream of your daughters" pic.twitter.com/YuuVpcXPiy
— ANI (@ANI) May 12, 2022
اس دوران پی ایم مودی نے اس کی بیٹی سے نام پوچھتے ہیں۔ لڑکی نے اپنا نام عالیہ بتایا۔ پھر پی ایم پوچھتے ہیں کہ آپ کے ذہن میں ڈاکٹر بننے کا آئیڈیا آیا... اس کے جواب میں لڑکی باپ کی پریشانی دیکھ کر رونے لگتی ہے۔ پھر وہ شخص پی ایم مودی سے کہتا ہے کہ اس سے ( عالیہ) بولا نہیں جائے گی... وہ جذباتی ہو گئی ہے۔ اس کے بعد پی ایم مودی بھی جذباتی نظر آئے اور کچھ دیر خاموش بھی نظر آئے۔ اس دوران وہاں خاموشی چھائی رہی ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد لوگ تالیاں بجاتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi Tribute: وزیر اعظم مودی نے جنگِ ازادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا