وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرز فنڈ PM Care Fund پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے کورونا کے دور میں ہسپتال قائم کرنے، وینٹی لیٹر خریدنے، آکسیجن پلانٹ لگانے میں بہت مدد ملی اور اس وجہ سے بہت سارے لوگوں کی جانیں اور بہت سارے خاندانوں کا مستقبل بچایا جا سکا۔PM Care Fund for Children Scheme
پیر کے روز مودی نے پردھان منتری کیئر یوجنا Prime Minister Care Scheme کے تحت کورونا کے دور میں انفیکشن کی وجہ سے اپنے والدین یا سرپرستوں کے کھو جانے کی وجہ سے بے سہارا ہو گئے بچوں کے لیے امداد جاری کرتے ہوئے کہا زندگی بعض اوقات ہمیں غیر متوقع موڑ پر ڈال دیتی ہے۔ ایسے حالات جن کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ ہنستے کھیلتے اچانک اندھیرا چھا جاتا ہے، سب کچھ بدل جاتا ہے۔ کورونا نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں، بہت سے خاندانوں میں کچھ ایسا ہی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ جو لوگ کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ان کی زندگیوں میں یہ تبدیلی کتنی مشکل، کتنی دشوار ہے۔ ہر روز کی جدوجہد، لمحہ بہ لمحہ جدوجہد، نئے چیلنجز، ہر روز کی تگ و دو۔ ان بچوں کے درد کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، جو آج ہمارے ساتھ ہیں، جن کے لیے یہ پروگرام ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس صرف چند یادیں ہیں جو گزری ہیں۔ لیکن جو کچھ باقی ہے اسے چیلنجوں کی کثرت کا سامنا ہے۔ ایسے چیلنجز میں پی ایم کیئرز فار چلڈرن کورونا سے متاثرہ ان بچوں کی مشکلات کو کم کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے، جن کے ماں اور باپ دونوں اب نہیں ہیں۔ PM Care Fund for Children Scheme
یہ بھی پڑھیں: پی ایم کئیر فنڈ ملک کا سب سے بڑا گھپلہ: محبوبہ مفتی
انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ایسے بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے ان کا داخلہ، ان کے گھروں کے قریب واقع سرکاری یا پرائیویٹ اسکولوں میں کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اگر کسی بچے کو پروفیشنل کورس یا اعلیٰ تعلیم کے لیے قرض کی ضرورت ہے تو پی ایم کیئرز اس میں بھی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر روزمرہ کی ضروریات کے لیے دیگر اسکیموں کے ذریعے ان کے لیے ماہانہ 4000 روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ Modi On PM Care Fund
یو این آئی