ETV Bharat / bharat

بھارت ۔ فِن لینڈ ورچوئل سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب آج - ہم منصب

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق وزیراعظم آج فن لینڈ کی ہم منصب کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بھارت فِن لینڈ ورچوئل سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 9:15 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی آج فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرین کے ساتھ ایک ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم مودی اور ثنا میرین دوطرفہ تعلقات کے پورے سپیکٹرم کا احاطہ کریں گے اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ تاہم دونوں رہنما دوطرفہ معاہدوں کو بڑھانے کے لیے مستقبل کی ڈرافٹ حکمت عملی بھی طے کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے اس خطاب کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے'۔

بھارت فِن لینڈ ورچوئل سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب
بھارت فِن لینڈ ورچوئل سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب

وزارت خارجہ نے کہا کہ اس ورچوئل کانفرنس میں بھارت اور فن لینڈ کے مابین تعاون اور اس کے مستقبل میں توسیع سے متعلق مختلف امور کی نشاندہی کی جائے گی۔

وزارت نے کہا کہ بھارت اور فن لینڈ کے جمہوریت آزادی اور حکمرانی پر مبنی بین الاقوامی نظم کی مشترکہ اقدار پر مبنی گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، جدت، سائنس اور ٹکنالوجی نیز تحقیق و ترقی کے شعبوں میں بہت قریبی تعاون ہے۔

وزارت کے مطابق دونوں ممالک کے مابین معاشرتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیئل انٹلیجنس) پر مبنی مصنوعی ذہانت کی مشترکہ ترقی کے لیے پہلے ہی تعاون جاری ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں 100 کے قریب فن لینڈ کمپنیز مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں جبکہ فن لینڈ میں تقریباً 30 کے بھارتیہ کمپنیز مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.