ETV Bharat / bharat

انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں چار دن تک زیر حراست طیارہ فرانس سے بھارت واپس - انسانی اسمگلنگ

human trafficking Plane فرانس کے ایک ہوائی اڈے پر انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں روکا گیا 303 مسافروں والا ایک چارٹر طیارہ چار دن بعد بھارت واپس آگیا ہے۔ یہ طیارہ منگل کی صبح ممبئی کے ایک ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق 276 مسافر ممبئی واپس گئے ہیں کیونکہ دو نابالغ سمیت 25 مسافروں نے سیاسی پناہ کے لیے فرانس میں درخواست دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Plane grounded in France over human trafficking lands in Mumbai
انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں چار دن تک زیر حراست طیارہ فرانس سے بھارت واپس
author img

By PTI

Published : Dec 26, 2023, 3:52 PM IST

ممبئی: فرانس میں انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں چار دن تک زیر حراست ایک چارٹر طیارہ منگل کی صبح ممبئی پہنچ گیا۔ طیارے میں سوار 276 مسافروں میں سے زیادہ تر بھارتی ہیں۔ واضح رہے کہ رومانیائی کمپنی کے ذریعہ چلائے جانے والی نکاراگوا جانے والے پرواز کو جمعرات کے روز انسانی اسمگلنگ کے شبہے میں فرانس کے قریب وٹری ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ صبح چار بجے ممبئی میں لینڈ کیا۔ جو کہ مقامی وقت کے مطابق پیرکے روز تقریباً 2.30 بجے وٹری ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 303 مسافروں کو لے کر چارٹر فلائٹ متحدہ عرب امارات کے دبئی سے نکاراگوا کے لیے اڑان بھری تھی۔ فرانسیسی حکام کے مطابق جب اس طیارے کو ممبئی کے لیے روانہ کی گیا تو اس طیارے میں 276 مسافر سوار تھے۔ کیونکہ دو نابالغ سمیت 25 افراد نے سیاسی پناہ کے لیے فرانس میں درخواست دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کو واپس نہیں بھیجا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام نے اتوار کو اس طیارے کو دوبارہ سفر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ مسافر اپنے آبائی ملک واپس نہیں جانا چاہتے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ ہندوستانی مسافروں نے وسطی امریکہ پہنچنے کے لیے سفر کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ یا کینیڈا میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے انسانی سمگلنگ میں ملوث کچھ منظم گروہ بھی ملوث تھے۔

نکاراگوا، امریکہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول (سی بی پی) کے ذریعہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2023 میں 96,917 بھارتیوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 51.61 فیصد زیادہ ہے۔ سی بی پی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے کم از کم 41,770 بھارتیوں نے میکسیکو کی زمینی سرحد کے ذریعے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.