ETV Bharat / bharat

Piyush Goyal to attend IPEF meeting گوئل انڈو پیسیفک اکنامک فورم کی میٹنگ میں شرکت کریں گے - انڈو پیسیفک اکنامک فورم کی میٹنگ میں گوئل

لاس اینجلس میں جمعہ کو ہونے والی انڈو پیسیفک اکنامک فورم کی وزارتی میٹنگ میں تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل شرکت کریں گے۔ پیوش گوئل نے کہا ہے کہ انڈو پیسیفک اکنامک فورم (آئی پی ای ایف) اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ ہند۔ پیسفک خطہ محفوظ اور تجارت کے لیے کھلا رہے۔ Piyush Goyal to attend IPEF meeting

Piyush Goyal to attend IPEF meeting
گوئل انڈو پیسیفک اکنامک فورم کی میٹنگ میں شرکت کریں گے
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 9:52 PM IST

نئی دہلی: تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ انڈو پیسیفک اکنامک فورم (آئی پی ای ایف) اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ ہند۔ پیسفک خطہ محفوظ اور تجارت کے لیے کھلا رہے۔ گوئل جمعہ کو لاس اینجلس میں آئی پی ای ایف کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ گوئل نے کہا ہے کہ آئی پی ای ایف خاص طور پر مشکل وقت میں تجارت کو آسان بنانے اور سپلائی چین کو کھلا رکھنے پر توجہ دے گا۔ ان کے پاس صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کی وزارت کا چارج بھی ہے۔ وہ اس وقت آئی پی ای ایف اور کچھ دیگر ملاقاتوں کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں۔Piyush Goyal to attend Indo-Pacific Economic Forum

وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق گوئل نے امریکہ میں سان فرانسسکو میں انڈو پیسیفک اکنامک فورم (آئی پی ای ایف)، یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کی میٹنگ اور دیگرتقریبات میں شرکت کے لیے آج لاس اینجلس پہنچ رہے ہیں۔ قبل ازیں، گوئل نے اپنے سفر کے پہلے مرحلے کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر 'ہندوستانی نژاد' لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Open Network for Digital Commerce: ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک ای۔کامرس کو جمہوری شکل دے گا: پیوش گوئل

ریلیز کے مطابق آئی پی ای ایف کی میٹنگ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہاکہ "آئی پی ای ایف میں ہونے والی بات چیت رکن ممالک کے لیے ایک دوسرے کی شراکت میں کام کرنے کے مواقع کھولنے پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خاص طور پرچیلنجوں اور مشکلوں کے دوران وقت پر سپلائی چین کھلی رہے اور کاروبار اور ممالک کے لوگ کووڈ اور تنازعات جیسی افراتفری کے حالات سے متاثر نہیں ہوں اور یہ کہ انڈو پیسیفک خطہ کاروبار کے لیے محفوظ اور کھلا رہ سکے۔ Indo Pacific Economic Forum Ministerial meeting

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.