بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہنرمند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں ذہنی اور جسمامی طور پر معذور افراد بھی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اس طرح بارہمولہ کی رہنے والی عشرت اختر نے اپنی منفرد صلاحیتوں سے دنیا بھر میں جموں و کشمیر کا نام روشن کیا اور مخصوص افراد کے لئے رول ماڈل بن گئی ہیں۔ وہیں سوپور کے سیلو نامی گاوں سے تعلق رکھنے والی ایک پندرہ سالہ مخصوص لڑکی نے انڈور سٹیڈیم بارہمولہ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے علاقہ، اسکول اور اپنے والدین کا نام روشن کیا جس کے بعد ان کے آبائی گاوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پندرہ سالہ آمینہ قیوم ولد قیوم احمد ساکنہ سیلو زینگیر جو رحمت عالم ایجوکیشن ٹرسٹ میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے اپنی معذوری کو اپنا ہتھیار بنایا اور بارہمولہ میں واٹر سپورٹس میں حصہ لیکر گولڈ میڈل حاصل کیا اور اپنے اسکول، والدین اور پورے علاقہ کا نام روشن کرکے ایک ایسی مثال قائم کی ہیں جس پر پورے علاقہ کے لوگوں کو فخر ہے اور مقامی لوگوں میں خوشی ہے۔ اس موقع پر آمینہ قیوم نے میڈیا کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بارہمولہ میں پہلی بار کسی سپورٹس کھیل میں حصہ لیا اور پہلے ہی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے میں کافی خوش ہوں۔ Physically challenged girl wins gold medal at rowing championship
مزید پڑھیں:۔ International Abilympics tournament محمد شمیم نے معذوری کے باوجود انٹرنیشنل مقابلے میں جگہ بنائی
انہوں کہا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا کہ میں بھی کسی سپورٹس کھیل میں حصہ لوں اور اپنے والدین کا نام روش کروں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مجھے اپنے لواحقین کا سپورٹ ملا ہیں وہ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میں سپورٹس کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک اور اپنے علاقہ کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ اس موقع پر آمینہ قیوم نے کوچ تنویر احمد، پرنسپل مظفر احمد اور بالخصوص اپنے والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وہیں اس حوالے سے پرنسپل مظفر احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی اس معصوم اور مخصوص طالبہ کو بین الااقوامی سطح کے مقابلوں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آمینہ سے اسلئے امید ہے کیونکہ حال ہی میں اس نے بارہمولہ ضلع میں واٹر سپورٹس کھیل میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا ہیں۔