امریکی دوا ساز کمپنی فائزر pfizer نے بدھ کے روز مرکزی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اس کی کووڈ 19 ویکسین 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے موزوں ہے اور ذرائع کے مطابق ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک 2-8 ڈگری پر اس کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انہوں نے (فائزر اور بھارتی حکومت) ذمہ داریوں کے خلاف معاوضے کے تحفظ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور کمپنی نے کووڈ 19 کے ٹیکے بھارت لانے سے پہلے کچھ شقوں میں نرمی طلب کی۔
ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ شرائط کے ساتھ 2021 میں بھارت کو 50 ملین کووڈ 19 ٹیکے فراہم کرے گی۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ امریکہ میں دواسازی کی ایک اور بڑی کمپنی موڈرینہ توقع کر رہی ہے کہ وہ ممبئی میں مقیم دوا ساز کمپنی سِپلا اور دیگر بھارتی فرموں کے ساتھ تجزیہ کرنے کے بعد بھارت میں اپنی کووڈ 19 ویکسین تیار کرنا شروع کرے گی۔
اس سے قبل دونوں دواساز کمپنیوں نے مبینہ طور پر دہلی اور پنجاب کی ریاستی حکومتوں کو ویکسین بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ صرف مرکزی حکومت کے ساتھ ہی معاملات طے کریں گے۔