ETV Bharat / bharat

Maharashtra ATS on PFI پی ایف آئی 2047 تک بھارت میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی تھی، اے ٹی ایس کا دعوی

مہاراشٹر کی اے ٹی ایس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے متعلق بڑا دعوی کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق پی ایف آئی 247 تک ملک میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھی۔ PFI wanted to turn India into Islamic state

پی ایف آئی 2047 تک بھارت میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی تھی

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:08 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے دعوی کیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کا مقصد 2047 تک بھارت میں اسلام کی حکمرانی قائم کرنا تھا اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بیرونی ممالک یا دیگر تنظیموں کی مدد سے اسلحہ و گولہ بارود حاصل کرنے کا بھی منصوبہ تھا۔ اے ٹی ایس نے یہ بات گزشتہ ہفتے ایک مقامی عدالت میں داخل کی گئی اپنی چارج شیٹ میں کہی ہے۔ اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے پانچ ارکان کے خلاف جنہیں گزشتہ سال مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ریاستی اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے پانچ ارکان مظہر خان، صادق شیخ، محمد اقبال خان، مومن مستری اور آصف حسین خان کو گذشتہ سال ستمبر میں مختلف ریاستوں میں متعدد ایجنسیوں کے چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر مختلف گروہوں کے درمیان مبینہ طور پر دشمنی کو فروغ دینے اور ریاست کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی سازش کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ 2 فروری کو داخل کی گئی چارج شیٹ میں اے ٹی ایس نے "بھارت2047- بھارت اسلام کی حکمرانی کی طرف" نام کی مشتبہ دستاویز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق ضبط شدہ دستاویز پی ایف آئی کے ارکان کو حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہم 2047 کا خواب دیکھتے ہیں، جہاں سیاسی طاقت مسلم کمیونٹی کو دوبارہ واپس ملے گی، جس کو برطانوی راج نے ناحق چھین لیا تھا۔ یہ روڈ میپ سب سے پہلے مسلم کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی سے شروع ہوتا ہے، جس کے لیے پہلے سے ہی ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن کے نام سے ایک علیٰحدہ روڈ میپ فراہم کیا گیا تھا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تنظیم سمیت تمام فرنٹ تنظیموں کو نئے اراکین کی تعداد میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایف آئی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو صرف اونچی ذات کے ہندوؤں کی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھنے والی تنظیم کے طور پر پیش کرکے دیگر برادریوں میں تقسیم پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اے ٹی ایس نے کہا کہ ملزمان نے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کئی تربیتی کورسز منعقد کیے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ PFI Members in Judicial Custody پی ایف آئی کے چار ارکان پندرہ فروری تک عدالتی حراست میں

چارج شیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم اقبال کے پاس سے ایک دستاویز ملا ہے جس میں مہاراشٹر میں ان کے منصوبوں کی توسیع کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ دستاویز میں تمام پانچوں ملزمین کے نام ایسے اراکین کے طور پر درج کیے گئے ہیں جنہیں "حتمی کلاس" لینا تھا۔ بتادیں کہ مرکز نے ستمبر 2022 میں پی ایف آئی اور اس کی ذیلی تنظیوں پر انسداد دہشت گردی کے سخت قانون کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔ ان پر الزام لگایا کہ وہ آئی ایس آئی ایس جیسے عالمی شدت پسند گروہوں کے ساتھ "روابط" تھے اور ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.