نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جھنڈے والان میں پی ایف آئی کے پروگرام کو دہلی پولیس کے ذریعہ عین موقع پر اجازت نہ دینے پر پولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کی دہلی یونٹ نے ایک پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ پی ایف آئی کی دہلی یونٹ کی جانب سے 30 جولائی کو جھنڈے والان امبیڈکر بھون میں ’سیو دی ریپبلک‘ کے نام سے ایک پروگرام منعقد کیا جارہا تھا، جس کے لیے دہلی پولیس سے بھی اجازت لے لی گئی تھی لیکن پروگرام سے پہلے دہلی پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت نہیں دی۔ PFI Delhi unit held press conference
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 26 جنوری 2022 سے 15 اگست 2022 تک پی ایف آئی کی جانب سے ملک بھر میں ’سیو دی ریپبلک‘ کے نام سے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں 30 جولائی کو دہلی کے جھنڈےوالان علاقے میں واقع امبیڈکر بھون میں ایک پروگرام ہونا تھا، جس کی دہلی پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت نہیں دی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ جھنڈے والان میں پی ایف آئی کے پروگرام پر وی ایچ پی نے اعتراض کیا تھا اور دہلی پولیس سے اس کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پی ایف آئی کے ہونے والے پروگرام کو پولیس نے امن وامان کا حوالہ دے کر اجازت نہیں دی۔ اس سلسلے میں پی ایف آئی کے دہلی صدر انیس نے بتایا کہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا 26جنوری 2022 سے 15اگست 2022 تک ان مجاہدین آزادی کے کارنامے کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام کیے جارہے ہیں، جس کے لیے 30 جولائی کو دہلی کے جھنڈے والان میں پروگرام کی دہلی پولیس سے اجازت لی گئی تھی لیکن پروگرام سے ایک دن پہلے پولیس نے امن وامان کا حوالہ دیتے ہوئے پروگرام کرنے سے منع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پٹنہ کے پھلواری شریف میں ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں پی ایف آئی کا نام بھی آیا ہے۔