ETV Bharat / bharat

Petrol Diesel Price Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ - پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں 22 مارچ سے مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ petrol diesel prices today 5 April 2022

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 10:09 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج منگل کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 104.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں ڈیزل 95.87 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح یہاں پٹرول 119.67 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 103 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ کولکتہ میں پٹرول 114.28 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 99.02 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ Petrol Diesel Price Hike

یہ بھی پڑھیں: Petrol, Diesel Prices: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

غور طلب ہے کہ پیر کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جب کہ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ وہیں ممبئی میں پیر کو ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تقریباً ساڑھے چار ماہ تک مستحکم رہنے کے بعد 22 مارچ 2022 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اس کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.