نئی دہلی، بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.39 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 2.18 فیصد اضافے کے ساتھ 79.76 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کے لحاظ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
میٹر شہر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)
دہلی...................96.72.......89.62
ممبئی ............... 106.31.......94.27
کولکتہ.......106.03................92.76
چنئی ............... 102.63..........94.24
مزید پڑھیں:Petrol Diesel Prices Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
یو این آئی