بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 77ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ Petrol And Diesel Prices Stable
مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا تھا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سنگاپور میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 88.28 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی کروڈ 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 87.09 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Petrol and Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 71ویں دن بھی مستحکم
مرکز کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد بیشتر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
مہانگر پٹرول ڈیزل
دہلی.......۔۔۔۔۔95.41.......۔۔۔86.67
کولکاتہ ........104.67.......89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی.............101.40.......91.43
(یو این آئی)