نئی دہلی: ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 25ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جبکہ ممبئی میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔Petrol and diesel price remain unchanged
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مرکزی سرکار نے 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی آئی تھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 118.96 ڈالر فی بیرل اور امریکہ کروڈ 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 115.89 ڈالر فی بیرل ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
شہر | پیٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 111.35 | 97.28 |
کولکتہ | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
مزید پڑھیں:۔ Petrol Diesel Crisis: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران
یو این آئی