ETV Bharat / bharat

جموں: اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت

گرگ نے کہا کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ صوتحال سے نمٹنے کے لئے سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

جموں: اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت
جموں: اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 6:54 AM IST

اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مقررہ کووڈ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور ساتھ ہی عوامی اجتماع میں مکمل ویکسینینش کے ساتھ صرف 25 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشول گرگ نے ایس ایس پی چندن کوہلی اور اے ڈی سی ستیش شرما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جون 2021 سے لے کر آج تک 5 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی 7.75 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے، جو ضلع کی آبادی کا کل 67 فیصد ہے۔ اب ضلع میں مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے کم ہے۔

جموں: اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری خوراک کے لیے کافی ذخیرہ موجود ہے اور لوگوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہلک وبا کو ہلکے میں نہ لیں۔ انہوں نے تلقین کی کہ ماسک ضرور پہنے اور ہجوم والے علاقوں میں جاتے ہو ئے سماجی دوری برقرار رکھیں۔ ویکسینیشن کے بعد سی اے بی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

گرگ نے کہا کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ صوتحال کو ختم کر نے کے لئے مقررہ ہدایات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں یکم ستمبر سے کئی باغات اور پبلک پارک کھلیں گے

اس کے بعد ایس ایس پی چندن کوہلی نے تفصیلات فراہم کر تے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے پر تقریباً 450 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 500 خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد کے چالان کیے گئے اور ماسک نہ پہننے یا عوامی مقامات پر سی اے بی کی پیروی نہ کرنے پر 90 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.