ETV Bharat / bharat

مرادآباد:بجلی کے مسئلہ سے پریشان عوام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، بجلی کے تار جگہ جگہ ٹوٹے ہوئے ہیں، اکثر ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے، وقت پر بجلی نہیں آتی ہے جس کے سبب تاجروں کے علاوہ عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

moradabad etv bharat
moradabad etv bharat
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 11:25 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے مونڈھا پانڈے بلاک کے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے سامنے اپنے مسائل کو بیان کیا اور حکومت سے جلد از جلد ان کو حل کرنے کا مطالبہ کیا، مونڈھا پانڈے بلاک ایک ایسا علاقہ ہے جس کے تحت تقریبا سو گاؤں آتے ہیں اور ان سو گاؤں کی تقریبا 70 گرام پنچایتیں ہیں یعنی 70 پردھان ہیں اور ان گاؤں میں سب سے بڑی پریشانی بجلی کی ہے۔

moradabad etv bharat

انہوں نے کہا کہ سڑکیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں، جگہ جگہ بڑے بڑے گڈھے ہیں، سرکاری اسپتال کے انتظامات درست نہیں ہیں جس کے سبب مقامی لوگ بہتر علاج کے لیے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ محکمہ بجلی کے کام سے عوام نالاں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، بجلی کے تار جگہ جگہ ٹوٹے ہوئے ہیں، اکثر ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے، وقت پر جبلی نہیں آتی ہے جس کے سبب تاجروں کے علاوہ عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ انتظامیہ سے اسکی شکایت کی گئی ہے لیکن مسائل حل نہیں ہوتے بیشتر شکایتیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں، حکومت سے ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ بلاک کے مسائل پر سنجدگی سے غور کیا جائے اور اس کے حل کی کوشش کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.