ETV Bharat / bharat

بریلی میں یونانی میڈیکل کالج کا منصوبہ زیر التوا

بریلی میں گزشتہ چار برس کی مشقت کے بعد بھی یونانی میڈیکل کالج شروع نہیں ہو پایا ہے۔ اب تک ضلع انتظامیہ اس کالج کے لیے مختص اراضی کا 'لینڈ یوز' بھی تبدیل نہیں کر سکی ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت نے اسے وزیر اعظم کے عوامی ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا ہے۔

pending project of unani medical college in bareilly
بریلی میں یونانی میڈیکل کالج کا منصوبہ زیر التوا
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 3:30 PM IST

یونانی میڈیکل کالج شہر کے حجیا پور میں پردھان منتری جن وکاس کاریاکرام (پی ایم جے وی کے) کے تحت تعمیر کیا جانا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہوئے اس منصوبہ کو یوگی کے دور حکومت میں کام میں تیزی تو دیکھنے کو ملی، لیکن یہ تیزی صرف کاغذی ثابت ہوئی ہے۔

گزشتہ چار برس میں لینڈ یوز تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے اس کالج کا سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

بریلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ نے لینڈ یوز کی تجویز حکومت اتر پردیش کو بھیج دی ہے۔ اب حکومت کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بریلی شہر کے حجیاپور میں علاقے میں یونانی میڈیکل کالج کے تعمیر کی کوشش سماجوادی پارٹی کے دور حکومت سے ہو رہی ہے۔ دراصل اکھلیش یادو نے اس کالج کو تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اتر پردیش میں یوگی کے دورِ حکومت میں تین برس قبل بریلی میونسپل کارپوریشن نے حجیاپور میں 27 ہزار مربع میٹر زمین یونانی میڈیکل کالج کے نام منتقل کی تھی۔

اگست 2019 میں، ”پی ایم جے وی کے“ کی ضلعی سطح کی کمیٹی نے یونانی میڈیکل کالج کی تجویز اپنی سفارش کے ساتھ لکھنؤ بھیج دی۔

چیف سکریٹری انوپ چندر پانڈے کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 129.5 کروڑ کے یونانی میڈیکل کالج منصوبے کی منظوری دی اور اس تجویز کو مرکزی حکومت کو بھیج دیا۔

مرکز میں یونانی میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کے لیے 129.5 کروڑ کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ پہلی قسط کے طور پر 29 کروڑ بھی جاری کیے گئے ہیں، لیکن معاملہ زمین کے استعمال پر پھنس گیا۔ حیدرآباد کی ایک کمپنی کو تعمیراتی کام کے لیے ٹینڈر بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

بریلی سے آگرہ کے لیے فضائی سفر جلد شروع ہوگا

بہرحال زمین کے تبدیل ہونے کی تجویز پر مہر لگنے کے بعد یہ کالج شروع ہونے کے آثار ہیں۔ اس کے تعمیر ہونے سے حجیاپور کے اطراف میں تمام لوگوں کو مختلف طریقے سے فائدہ ہونے والا ہے۔ یہاں دکانیں، کیمسٹ کی دکان، چائے کی دکان، جیسے تمام کام شروع ہونے سے روزگار کے وسائل میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.