ETV Bharat / bharat

Amit Shah On Kashmir وزیر اعظم مودی کی کاوشوں سے کشمیر میں امن بحال ہوا ہے، امت شاہ - وزیر اعظم نریندر مودی

امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے اپنے عہد کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام شعبوں میں بشمول ثقافت کی تجدید میں پہل کی ہے۔ اس کے تحت 123 شناخت شدہ مقامات پر منظم بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے جس میں بہت سے مندر اور صوفی مقامات شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:49 PM IST

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کاوشوں سے دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وادی کشمیر میں امن بحال ہوا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک شاردا دیوی مندر کی ای افتتاح کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب کے دوران کیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا سمیت کئی معززین موجود تھے۔

مرکزی وزیر امت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نئے سال کے موقع پر ماں شاردا کے نئے تعمیر شدہ مندر کو عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور یہ پورے بھارت سے آنے والے عقیدت مندوں کے لئے ایک مبارک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ماں شاردا کے مندر کا اِفتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ مرکزی وزیرامورداخلہ نے کہا کہ اس مندر کی تعمیر اور فن تعمیر شاردا پیٹھ کی سر پرستی میں اساطیری مقدس صحیفوں کے مطابق کی گئی ہے۔ سرنگیری مٹھ کی طرف سے عطیہ کردہ شاردا ماں کی مورتی اور یہاں اس کی تنصیب، 24 جنوری سے آج تک کا عرصہ ایک سفر جیسا تھا۔ کپواڑہ میں ماں شاردا کے مندر کی تعمیر نو شاردا تہذیب کی دریافت اور شاردا رسم الخط کے فروغ کی سمت میں ایک ضروری اور اہم قدم ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ایک زمانے میں شاردا پیٹھ کو بھارتی بر صغیر میں علم کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ ملک بھر سے دانشور یہاں مقدس صحیفوں اور روحانی علوم کی تلاش میں آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاردا رسم الخط ہمارے کشمیر کا اصل رسم الخط ہے جس کا نام ماں شاردا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ مہا شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور مذہبی عقائد کے مطابق یہاں ماں ستی کا دایاں ہاتھ گرا تھا۔ مرکزی وزیرامورِ داخلہ اورکوآپریشن نے کہا کہ شاردا پیٹھ کرتار پور راہداری کی طرح بھارت کے ثقافتی، مذہبی اور تعلیمی ورثے کا ایک تاریخی مرکز رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت شاردا پیٹھ کو عقیدت مندوں کے لئے کھولنے کے لئے آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں امن قائم ہوا ہے، وادی کشمیر اور جموں ایک بار پھر اپنی پرانی روایات، تہذیب اور گنگا جمنی تہذیب کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے اپنے عہد کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام شعبوں میں بشمول ثقافت کی تجدید میں پہل کی ہے۔ اس کے تحت 123 شناخت شدہ مقامات پر منظم بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے جس میں بہت سے مندر اور صوفی مقامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 35 مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور صوفی بزرگوں کے 75 مقامات کی نشاندہی کرکے 31 میگا کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں 20 ثقافتی میلے بھی منعقد کئے گئے ہیں جو ہمارے پرانے ورثے کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے جس جوش کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تمام فلیگ شپ سکیموں کوعملایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں صنعتی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا آغاز اس مقام کی کھوئی ہوئی شان عظمت کو واپس لانے میں مدد کرے گا اور ماں شاردا کے آشیرواد سے یہ مقام عبادت کا مرکز بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Sharda Devi Temple in Kupwara ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے، محبوبہ مفتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.