ETV Bharat / bharat

پنجاب کنگز نے کے کے آر کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف جگہ بنالی: IPL 2021 KKR vs PBKS - PBKS beat KKR

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا 45 واں میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ پنجاب کنگز نے کے کے آر کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پنجاب  کنگز نے کے کے آر کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف جگہ بنالی

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 1:02 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 45 ویں میچ میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں کے کے آر نے ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، پنجاب کنگس نے 166 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں پانچ وکٹز کھو کر حاصل کرلیا۔

پنجاب نے اب تک 12میچوں میں سے 5 میچ جیتا ہے۔ جبکہ کے کے آر نے 12 میچوں میں 7 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وینکٹیش ایئر کی گیند پر شوم ماوی نے راہول کا کیچ لیا، راہول اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 55 گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راہول اور میانک اگروال نے پنجاب کی جانب سے شاندار آغاز کیا۔ دونوں نے 70 رنز کی اوپننگ شراکت بھی کی۔ ایڈن مارکرم سنیل نارائن کا شکار ہوئے اور اننگ کے 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر شوبھم گل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ مارکرام نے 16 گیندوں کی اپنی اننگز میں 1 چھکہ لگایا۔جبکہ دیپک ہڈا اس میچ میں کچھ خاص نہ کرسکے شوم ماوی کی گیند پر ترپاٹھی کو کیچ دی بیٹھے۔

اپنا پہلا سیزن کھیل رہے وینکٹیش ایئر نے اپنی دوسری نصف سنچری شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنائی انہوں نے 49 گیندوں کی اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا لگایا اور ٹیم کی تیسری وکٹ کے طور پر پویلین لوٹ گئے۔ کولکاتا کو پہلا جھٹکا 18 رنز پر لگا، اس وقت جب شوبمان گل کو ارشدیپ سنگھ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد وینکٹیش نے راہل ترپاٹھی کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔

مزید پڑھیں: مضبوط واپسی بہت معنیٰ رکھتی ہے: دھونی

کپتان مورگن ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ کرسکے محمد شامی نے انہیں پویلین بھیج دیا۔ نتیش رانا نے 18 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ کی گیند پر میانک اگروال نے کیچ کیا اور کے کے آر کی آدھی ٹیم 149 تک پویلین لوٹ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.