ETV Bharat / bharat

Negligence in Treatment in Patna پٹنہ میں علاج کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے ہاتھ کاٹنا پڑا

ریکھا کی رشتہ دار روشن نے بتایا کہ ان کی بہن ریکھا کے کان میں تکلیف تھی۔ ایک معمولی سرجری کرانی تھی۔ اس کے لیے وہ مہاویر آروگیہ سنستھان گئی۔ 11 جولائی کو کان کا آپریشن کیا گیا۔ اس کے بعد وہاں ایک نرس نے ڈاکٹر کا تجویز کردہ انجکشن دیا۔ اس کے بعد ان کی بہن ریکھا کو بائیں ہاتھ میں تکلیف ہونے لگی۔Negligence in Treatment in Patna

پٹنہ میں علاج کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے ہاتھ کاٹنا پڑا

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 8:49 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے پٹنہ میں علاج کے دوران لاپرواہی Negligence in treatment in Patna کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پٹنہ میں 20 سالہ لڑکی ریکھا کا ہاتھ غلط علاج کی وجہ سے کاٹنا پڑا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے کنکر باغ میں واقع تسلیم شدہ مہاویر آروگیہ سنستھان Mahaveer Health Institute Patna کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور لڑکی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا ہے۔ لواحقین نے آئی ایم اے کو مہاویر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ پٹنہ کو بند کرنے کی درخواست بھی دی ہے۔

پٹنہ میں علاج کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے ہاتھ کاٹنا پڑا

ریکھا کی رشتہ دار روشن نے بتایا کہ ان کی بہن ریکھا کے کان میں تکلیف تھی۔ ایک معمولی سرجری کرانی تھی۔ اس کے لیے وہ مہاویر آروگیہ سنستھان گئی۔ 11 جولائی کو کان کا آپریشن کیا گیا۔ اس کے بعد وہاں ایک نرس نے ڈاکٹر کا تجویز کردہ انجکشن دیا۔ اس کے بعد ان کی بہن ریکھا کو بائیں ہاتھ میں تکلیف ہونے لگی۔ ہاتھ کا رنگ سبز ہونے لگا اور ہاتھ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے وہاں کی نرسوں اور ڈاکٹروں سے اس کی شکایت کی لیکن کسی نے نہیں سنی۔ ان لوگوں کی شکایت کے بعد بھی ڈاکٹروں نے ریکھا کا ہاتھ نہیں دیکھا۔ کافی دیر بعد جب ڈاکٹروں نے اسے دیکھا تو کہا کہ ٹھیک ہو جائے گا، لیکن انجکشن لگنے کے بعد سے ہی ریکھا کو کافی پریشانی ہونے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Pregnant Woman Cross The Drain حاملہ خاتون نے رَسّی کے ذریعہ نالے کو عبور کیا

روشنی نے بتایا کہ جب اس کی بہن کی پریشانی بڑھ گئی تو ہسپتال نے اسے آئی جی آئی ایم ایس ریفر کیا، لیکن اسے وہاں داخل نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد جب وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں دکھائے گئے تو ڈاکٹروں نے کہا کہ ہاتھ کاٹنا پڑے گا۔ اس کے بعد وہ سبھی دہلی ایمس چلے گئے۔ وہاں بھی کوئی علاج نہیں ہو سکا، پھر واپس آکر درد بڑھنے پر پی ایم سی ایچ بھی لے گئے لیکن آئی سی یو میں بیڈز کی کمی کے باعث انہیں داخل نہیں کیا گیا اور ڈاکٹر نے کہا کہ ان کی بہن کو بچایا نہیں جاسکتا۔ ریکھا کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں پٹنہ کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کی بہن کا ہاتھ کاٹ کر اس کی جان بچائی۔

وہیں متاثرہ ریکھا نے کہا کہ میں صرف انصاف چاہتی ہوں اور کچھ نہیں، میرے ساتھ غلط ہوا ہے۔ میں اس کے لیے مہاویر آروگیہ سنستھان کو ذمہ دار ٹھہراتی ہوں۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ میں اب اور کچھ نہیں بول سکتی۔ Girl Hand Had to be Cut Due to Wrong Injection

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.