ETV Bharat / bharat

پٹنہ: اردو سیکھنے والےغیرمسلم دانشوروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد - Patna etv bharat news

پٹنہ میں اردو ڈائریکٹوریٹ کے تحت چلنے والے " اردو لرننگ سنٹر" سے صرف 60 دنوں کے اندر غیر مسلم دانشوروں نے اردو پڑھنے، لکھنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ بولنے کے لیے لرننگ کورس مکمل کیا اور پھر امتحان میں کامیاب ہوئے۔ اردو زبان سیکھنے کے لئے ریاست و بیرون ریاست کے لوگ بھی شامل تھے. پروگرام کے آغاز میں ہندی زبان کی شاعرہ آرادھنا پرساد نے اپنی غزل گوئی سے سبھی کا دل جیت لیا.

تقریب کا انعقاد
تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 10:28 AM IST

Updated : Oct 26, 2021, 11:27 AM IST

کہتے ہیں زبان کسی ملک یا مذہب کی محتاج نہیں ہوتی، زبان کو کسی مخصوص علامتوں سے جکڑ کر نہیں رکھ سکتے. اور جب بات اردو زبان کی ہو تو اس کی چاشنی اور مٹھاس سے لوگ خود کو سیراب کر لیتے ہیں۔

اردو ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام بہار کے دار الحکو مت پٹنہ میں بیلی روڈ واقع بہار آرکائیو کے احاطہ میں تعمیر شدہ کانفرنس ہال میں تقسیم اسناد تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب کا انعقاد

یہ تقریب ان 75 غیر مسلم دانشوران کے اعزاز میں رکھی گئی تھی جنہوں نے اردو ڈائریکٹوریٹ کے تحت چلنے والے" اردو لرننگ سنٹر" سے صرف 60 دنوں کے اندر اردو پڑھنے، لکھنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ بولنے کے لیے لرننگ کورس مکمل کیا اور پھر امتحان میں کامیاب ہوئے۔

اردو زبان سیکھنے کے لئے ریاست و بیرون ریاست کے لوگ بھی شامل تھے. پروگرام کے آغاز میں ہندی زبان کی شاعرہ آرادھنا پرساد نے اپنی غزل گوئی سے سبھی کا دل جیت لیا. پروگرام کا آغاز اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر احمد محمود و محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر اوپندر ناتھ پانڈے نے مشترکہ طور پر کیا.

اس کورس کی اہم بات یہ تھی کہ اردو زبان سیکھنے والوں میں سرکاری آفیسرز، سبکدوش آفیسرز، سرکاری ٹیچر مرد و خواتین شامل تھی، اردو زبان سیکھنے والوں کی فہرست میں 80 سالہ بزرگ جیوتی مشرا بھی شامل تھے. اردو تربیت یافتہ سنجے کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ اردو زبان واحد ایسی زبان ہے جس سے ہم تہذیب سیکھتے ہیں. اس زبان کو سیکھنے کی خواہش مجھے بچپن سے تھی.

جیوتی مشرا نے کہا کہ زبان سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اردو زبان ہمارے روز مرہ کی زندگی میں شامل ہے. جبکہ آرادھنا پرساد و ڈاکٹر آرتی کماری نے بتایا کہ اردو زبان سیکھنے سے ایسا لگتا ہے میں نے مکمل ہندی زبان سیکھ لی۔اردو لرننگ سینٹر کے انسٹرکٹر ڈاکٹر نور عالم نے بتایا کہ گزشتہ 2008 سے اردو زبان لکھنا پڑھنا سیکھا رہا ہوں مگر اس کورونا کی مدت میں آن لائن کورس کا آغاز کیا گیا اور یہ کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:

پٹنہ: اردو کے فروغ کے لیے سمینار و مشاعرہ کا انعقاد

غیر اردو داں کا اردو زبان سیکھنا پڑھنا ان لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو اردو خاندان میں پیدا ضرور ہوئے مگر اس کے ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے محض خانہ پوری کر رہے ہیں. اس سمت میں محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کا قدم قابل ستائش ہے اور ضرورت ہے اسی نہج پر دوسرے ادارے بھی آگے آکر اردو کے فروغ میں حصہ بنیں۔

Last Updated : Oct 26, 2021, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.