موجودہ وقت میں عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے آکسیجن کی کمی اسپتالوں میں نظر آرہی ہے۔ اس وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان پریشانیوں کو کم کرنے کے مقصد سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کی طرف سے آکسیجن ریگولیٹر بنائے گئے ہیں، اس پورے معاملے پر پریس نوٹ کے مطابق تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے بنائے گئے آکسیجن ریگولیٹر سے مریضوں کو کافی آسانی ہوگی۔
تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو اسپتال کے پی ایم او کی جانب سے اس پریشانی کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ جس کے بعد میں ہم لوگوں نے ریگولیٹر کو بنایا جس کی قیمت بازار سے کافی کم ہے۔
ذمہ داران کا کہنا ہے کی ہم لوگوں کی جانب سے بنائے گئے ریگولیٹر کو سرکاری ملازمین کی ٹیم نے دیکھا اور اس کی تحقیقات کیں تب جاکر ان لوگوں کی جانب سے ریگولیٹر کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔
اس نئی طرح کی ٹیکنالوجی سے اسپتالوں میں جو انتظامات ہیں وہ بہترین ہوسکیں گے۔ وہیں اس پریس نوٹ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے جو کام کیے جارہے ہیں ان کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا ہے۔