ETV Bharat / bharat

پاکستان میں مسافر وین دریا میں جا گری، 17 ہلاک - ای ٹی وی بھارت

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی چیلاس سے راولپنڈی جارہی تھی جب ضلع کوہستان کے پانیبا علاقے میں یہ دریائے سندھ میں گر گئی۔

پاکستان میں مسافر وین دریا میں جا گری، 17 ہلاک

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 12:30 PM IST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک مسافر وین دریا میں گری جس کے نتیجہ میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی چیلاس سے راولپنڈی جارہی تھی جب ضلع کوہستان کے پانیبا علاقے میں یہ دریائے سندھ میں گر گئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب موڑ پر ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔

پولیس نے بتایا کہ وین دریائے سندھ میں گر گئی اور جلد ہی اس میں ڈوب گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ مسافروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن تیز بہاؤ اور گہرائی کی وجہ سے ریسکیو میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.