ETV Bharat / bharat

Smriti Irani on Private Sector حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کسی بھی بحران سے نمٹنے میں اہم، اسمرتی - نجی شعبے شراکت داری کسی بھی بحران سے نمٹنے میں اہم

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس سال پوشن ماہ کے دوران گرام پنچایتوں کو تمام سرگرمیوں کا نقطہ بنایا گیا۔ اس سے زمینی سطح پر مختلف کمیٹیوں کو منظم کرنے میں مدد ملی جس میں دیہی صحت، صفائی اور تغذیہ کمیٹی، اسکول انتظامیہ کمیٹی، تعلیمی کمیٹی، آبی اور ماحولیاتی رکھ رکھاؤ کمیٹی، منصوبہ اور ترقیاتی کمیٹی، سماجی انصاف اسٹینڈنگ کمیٹی وغیرہ شامل ہیں۔ Smriti Irani On Private Sector

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 11:39 AM IST

نئی دہلی: خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بدھ کو کہا کہ کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری اہم ہے۔ 5ویں راشٹریہ پوشن ماہ (یکم ستمبر سے 30ستمبر 2022)کے دوران ملک بھر میں مختلف موضوعات کے تحت 15کروڑ سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جو سوپوشت بھارت کے لئے وزیر اعظم کے وژن میں تعاون کرتی ہے۔ 5ویں پوشن ماہ سے قبل ، ابھیان کے آغاز کے بعد سے 40کروڑ سے زیادہ کی اجتماعی سرگرمی کے ساتھ 4پوشن ماہ اور 4پوشن پکھواڑا منعقد کئے جاچکے ہیں۔Smriti Irani On Private Sector

اس سال پوشن ماہ کے دوران گرام پنچایتوں کو تمام سرگرمیوں کا نقطہ بنایا گیا۔ اس سے زمینی سطح پر مختلف کمیٹیوں کو منظم کرنے میں مدد ملی۔ جس میں دیہی صحت، صفائی اور تغذیہ کمیٹی (وی ایچ ایس این سی)، اسکول انتظامیہ کمیٹی(ایس ایم سی)؍تعلیمی کمیٹی، آبی اور ماحولیاتی رکھ رکھاؤ کمیٹی، منصوبہ اور ترقیاتی کمیٹی، سماجی انصاف اسٹینڈنگ کمیٹی وغیرہ شامل ہیں۔ پوشن پنچایتوں کو تمام سرگرمیوں کے مرکز کی شکل میں دیکھتے ہوئے وسیع تر پوشن ماہ 2022 کے لئے مہیلا اور سواستھیہ ، بچہ اور شکشا، صنفی حساسیت آبی نظم اور خواتین و بچوں کے لئے روایتی غذا جیسے موضوعات شامل تھے۔

’مہیلا اور سواستھیہ‘موضوع کے تحت ملک بھر میں اہم سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں انیمیا جانچ اور بیداری مہم (تقریباً 32لاکھ)، زچگی سے قبل جانچ کیمپ(تقریباً 11لاکھ)، ماہواری صفائی پر بیداری مہم (تقریباً 7لاکھ)، ہاتھ دھونےاور صاف صفائی (تقریباً 41لاکھ)وغیرہ پر سرگرمیاں شامل ہیں۔

دیگر اہم موضوع بچہ اورشکشا-پوشن بھی، پڑھائی بھی، جس میں 6 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے معیاری پری اسکول تعلیم پر ماہ 2022 کے دوران توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا۔اس موضوع کے تحت ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم پر مرکوز 81لاکھ کے قریب سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ علاوہ ازیں ابتدائی سیکھ کے لئے عام حساسیت پیدا کرنے کی غرض سے آنگن واڑی مراکز میں سودیشی اور مقامی طور سے دستیاب کھلونوں کے استعمال اور فروغ کو قومی سطح پر بڑھاوا دیا گیا۔

خواتین و اطفال ترقی کی مرکزی وزیر کی صدارت میں دہلی میں ابتدائی بچپن میں نشو و نما کے لئے سودیشی کھلونوں پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔آنگن واڑی کارکنان؍معاونین تک تمام آئی سی ڈی ایس عہدیداران کے فائدے کے لئے ورکشاپ؍ سیمینار کا براہ راست نشریہ یوٹیوب پر کیاگیا۔ماہرین کے ذریعے عمر کے حساب سے کھلونوں اور کھلونوں کی اہمیت پر پینل مباحثے کے علاوہ ورکشاپ میں ملک کے مختلف علاقوں سے آنگن واڑی کارکنان کے ذریعے مقامی کھلونوں کی تعمیر کے ماسٹر آرٹسٹوں-افراد کے ذریعے سودیشی کھلونوں کی تعمیر کا لائیو مظاہرہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ موضوع کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعدد ریاستوں نے اپنی سرگرمیاں انجام دیں۔ جیسے منی پورمیں اسٹیٹ ٹوائے تھن ؍کھلونا میلہ، گجرات کے اے ڈبلیو سی میں چھوٹے بچوں کے کھلونوں ؍کھیلو اور پڑھو میلہ منعقد کیا گیا۔ جھارکھنڈ میں اے ڈبلیو سی میں مقامی کھلونوں کی تعمیر سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد ہوا اور اُڈیشہ کے اے ڈبلیو سی میں بچوں اور ماؤں کے ذریعے کھلونوں کی تعمیر کا پروگرام منعقد ہوا۔

اس کے علاوہ پوشن پکھواڑا 2022 میں آنگن واڑی مراکز میں آبی رکھ رکھاؤ اور نظم پر صنفی حساسیت بیداری اور قبائلی علاقوں میں روایتی غذائی اشیاء پر مرکوز موضوعات کے تحت کامیاب سرگرمیوں کے بعد ان اہم موضوعات کے تحت سرگرمیاں پوشن ماہ 2022 میں بھی جاری رہی ہیں۔بارش کے پانی کے رکھ رکھاؤ کے لئے بنیادی ڈھانچے کے قیام کی غرض سے آنگن واڑی مراکز کی شناخت کے لئے ورکشاپ، سمپوزیم اور ڈرائیو کے توسط سے صنفی حساسیت آبی نظم اور رکھ رکھاؤ کے موضوع پر تقریباً 43لاکھ سرگرمیوں کا انجام دیا گیا۔

سوستھ بالک اسپردھا کو چار ریاستوں، اترپردیش ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور آسام میں پوشن ماہ کے دوران کامیابی کے ساتھ چلایاگیا۔ اس مقابلے کا اہم مقصد ’صحت مند بچہ‘کی شناخت کرنا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اور اس طرح بچوں اور خاندانوں میں اچھی صحت اور تغذیہ کی صورتحال کے لئے مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کے لئے نشو و نما ناپ سے متعلق اہم سرگرمیوں کا انجام دیا گیا۔فاتحین کا اعزاز کرنے کے لئے فاتح بچے اور والدین کو سرٹیفکیٹ مہیا کرنے کے پس منظر میں تغذیہ کِٹ ؍صاف صفائی کِٹ، مقامی طور سے دستیاب سودیشی کھلونے، پانی کی بوتل وغیرہ جیسے انعامات ؍تحائف تمام چار ریاستوں میں تقسیم کئے گئے۔

5ویں راشٹریہ پوشن ماہ کا اختتام 30ستمبر سے 2؍اکتوبر 2022 تک کرتویہ پتھ نئی دہلی میں پوشن اُتسو کے ساتھ ہوا۔ پوشن اُتسو نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو درست تغذیہ کی اہمیت پر اہم پیغامات کی تشہیر کے لئے ایک پلیٹ فارم کی شکل میں کام کیا، خاص طور سے بچوں کے لئے۔ ملک میں عدم تغذیہ کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چھوٹے بچوں اور خواتین کو عمر کے حساب سے بہترین صحت روایتوں کے بارے میں بیدار کرنا اس اُتسو کا بنیادی مقصد تھا۔ پوشن اُتسو میں پوشن سے متعلق پوشن پریڈ ، صحت مند –غذا اسٹالوں، صحت جانچ اسٹالوں وغیرہ پر ثقافتی پروگراموں کے ساتھ اور عزت مآب وزیر اعظم کے ساتھ اے آر فوٹو سیشن شامل تھے، جس نے بچوں اور دوسرے لوگوں کو بڑے پیمانے پر متوجہ کیا۔

اُتسوکے حصے کی شکل میں آیوش وزارت نے نمائش ؍فروخت کے لئے آیوش تغذیاتی روایتوں اور آیوروید مصنوعات ؍یوگا سے متعلق لیٹریچر کے ساتھ اسٹال نصب کئے۔مفت صحت جانچ کے لئے بوتھ بھی لگائے گئے، جس میں مہمانوں کی بی ایم آئی جانچ کے لئے مشینیں بھی شامل تھیں۔چونکہ آنگن واڑی مراکز میں بچوں کی ابتدائی سیکھ اور نشو و نما کے لئے سودیشی کھلونے ایک اہم سامان ہے، اس لئے ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 9مقامی روایتی کھلونوں کے گروپ جیسے ایٹی کوپکّا(آندھر پردیش)، کونڈا پلّی(آندھر پردیش)، چترکوٹ(اترپردیش)، وارانسی (اتر پردیش)، کٹھ پتلی دستکاری(راجستھان)، میسور (کرناٹک)، منگلور(کرناٹک)، چنّا پٹنا(کرناٹک)، اندور(مدھیہ پردیش)وغیرہ کے گروپ شامل تھے۔

بڑے پیمانوں پر بچوں اور عوام کو متوجہ کرنے کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ فوٹو کے لئے ایک اے آر فوٹو بوتھ قائم کیا گیا تھا۔تمام آنے والوں کے لئے ایک بڑی کشش کا مرکز تھا۔ اندازہ ہے کہ 3دنوں میں تقریباً 1.5 سے 2لاکھ افراد نے اس پوشن اُتسو میں حصہ لیا۔

8مارچ 2018 کو وزیر اعظم کے ذریعے شروع کیا گیا پوشن ابھیان بچوں ، نو عمر بچیوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے تغذیہ سے متعلق نتائج میں بہتری لانے کے لئے حکومت ہند کا اہم پروگرام ہے۔عوامی تحریک کے توسط سے ابھیان کا مقصد پورے ہندوستان میں تغذیہ سے جڑے رویے میں تبدیلی لانا ہے، جس سے وزیر اعظم کے سوپوشت بھارت وژن میں تعاون ملتا ہے۔

15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لئے آنگن واڑی خدمات (اے ڈبلیو ایس)اور نو عمر بچیوں کےلئے اسکیم(ایس اے جی)کے ساتھ پوشن ابھیان سے مربوط آنگن واڑی اور پوشن 2.0نامی ایک مربوط پوشن امدادی پروگرام کا حصہ ہے۔پوشن ابھیان کے تحت تغذیہ پر مرکوز جن آندولن پوشن ماہ اور پوشن پکھواڑہ کی شکل میں سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے، جو لوگوں کے درمیان خواہش کے مطابق رویے میں تبدیلی لانے کے لئے اہم اکائیوں میں سے ایک بنا ہو اہے۔

یہ بھی پڑھیں: Beti Bachao Beti Padhao Scheme بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے معاشرے میں بڑی تبدیلی آئی اسمرتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.