پاکستان نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر کو طلب کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو بھارتی سفیر سریش کمار کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنی ’’ناپسندیدگی‘‘ سے آگاہ کرانے کے لیے انہیں طلب کیا۔
مزید پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی کے دو سال: عمران خان نے ’یکطرفہ‘ فیصلوں کی مذمت کی
پاکستان نے جمعرات کو آرگنائزیشن آف اسلامک کواپریشن (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کی ایک ٹیم کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مدعو کیا اور ہندوستان کے خلاف بیانات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کشمیر پر او آئی سی کے تبصرے کو مسترد کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دفعہ 370کی منسوخی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کئی ٹویٹس کرکے حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے 5اگست 2019کو لیے گئے فیصلوں کی شدید نکتہ چینی کی تھی۔